اردو

urdu

ETV Bharat / state

'باغ مالکان کے لیے معاوضہ کا مطالبہ' - اے پی ایل کارڈ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے سرپنچ و یونائیٹڈ فرنٹ کشمیر کے صدر غلام احمد لون نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے معاوضہ کی دیے جانے کی اپیل کی۔

'باغ مالکان کے لیے معاوضہ کا مطالبہ'

By

Published : Nov 18, 2019, 10:36 PM IST

غلام احمد لون نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ' حالیہ برف باری سے باغ مالکان کو جو نقصان ہوا ہے اس کا معاوضہ دیا جائے'

'باغ مالکان کے لیے معاوضہ کا مطالبہ'

انہوں نے لیفٹننٹ گورنر گریش چندرا سے گذارش کی کہ سوپور طبی مرکز کو ضلع ہسپتال کا درجہ دیا جائے اور ہسپتال کو جدید مشینوں سے لیس کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' حالیہ بی پی ایل کے مطابق بہت سے افراد کو اے پی ایل کارڈ ملا ہے، ہماری گذارش ہے کہ دوبارہ سروے کیا جائے اور غریبوں کو بی پی ایل کے زمرے میں رکھا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سینکڑوں بے گھر افراد کے لیے رہائشی انتظامات کا بھی مطالبہ کیا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ' شمالی کشمیر کے اکثر و بیشتر سڑکوں گلی کوچوں کی حالت بد ترین ہے اس پر اقدامات کیے جائیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details