اس پروگرام کے مہمان خصوصی بی ڈی سی چیئرپرسن سوپور ڈاکٹر فریدہ خان تھیں۔ اس کے علاوہ سوپور تارزہ کے مقامی لوگوں کے علاوہ سرپنچوں اور بنچوں نے حصہ لیا۔ Cleanliness Drive Held At Sopore
Cleanliness Drive Held At Sopore: سوپور میں فوج کی جانب سے صفائی بیداری مہم اس موقع پر ڈاکٹر فریدہ خان نے صفائی کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز دو اکتوبر 2014 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گاٹ سے کیا تھا اور آج اس سلسلے میں 32RR فوج نے اس پروگرام کو زمینی سطح پر عمل میں لایا۔ Cleanliness Drive Held At Sopore
یہ بھی پڑھیں: Cleanliness Drive At Galganzara: ایمز اسکول ایکو کلب ہندوارہ نے صفائی بیداری مہم کا آغاز کیا
ڈاکٹر فریدہ خان نے مزید بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل مقامی سرپنچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے کافی دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔ اس کی میں پوری طرح سے مذمت کرتی ہوں۔ ان لوگوں کو کامیابی نہیں مل سکتی جو اس وقت کشمیر کے نہتے معصوم لوگوں پر گولیاں چلاتے ہین۔ اس طرح کے واقعات سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔ Cleanliness Drive Held At Sopore