بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سرحدی علاقہ اوڑی کے مورہ علاقے میں شدید برفباری کے دوران چنار درخت کی شاخ گرنے سے دو رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوران شب پیش آئے اس واقعے میں گرچہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متاثرین نے انتظامیہ سے بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ مورہ، اوڑی کے وارڈ نمبر 4 علاقے میں واقع ایک زیارتگاہ کے صحن میں موجود چنار خستہ حال ہو چکا تھا اور مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے اس کی شاخ تراشی کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چنار کی شاخ تراشی کے حوالہ سے کاغذات/اجازت نامہ تیار نہ ہو سکے اور گذشتہ شب ہوئی برفباری کے سبب بوسیدہ ہو چکے چنار کی شاخ گر گئی۔ Chinar fell off due to heavy snowfall