اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینک جعلسازی کے الزام میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل - axis bank sopore

ہندواڑہ کی عدالت نے ان دستاویزات کی حقیقت پر شبہ کرتے ہوئے کرائم برانچ کشمیر کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ کرائم برانچ کے ایک عہدیدار نے بتایا "یہ دستاویزات جعلی مہروں اور دستخط وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے تھے۔"

بینک جعلسازی جرم میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل
بینک جعلسازی جرم میں تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل

By

Published : Nov 17, 2020, 6:13 PM IST

کرائم برانچ نے تین لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا ہے جو ایکسس بینک میں جعلی دستاویزات بنانے کے جرم میں ملوث ہے۔
کرائم برانچ کے مطابق، مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 13/2015) سیکشن 420،511،467،468،471،201،120-B آر پی سی کے تحت ملزمین کی جانب سے قرض کی واپسی کے لئے ایکسس بینک سوپور کو فراہم کردہ جعلی دستاویزات سے متعلق تھا۔ ان افراد نے دستاویزات کی تصدیق کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

ہندواڑہ کی عدالت نے ان دستاویزات کی حقیقت پر شبہ کرتے ہوئے کرائم برانچ کشمیر کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ کرائم برانچ کے ایک عہدیدار نے بتایا "یہ دستاویزات جعلی مہروں اور دستخط وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے تھے۔"

تفتیش کے دوران جعلسازی میں تین افراد ملوث پائے گئے اور ان میں سے دو ملزم غلام نبی پرے ولد محمد سلطان ساکنہ منڈیگم ہندواڑہ اور سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار حاجن ہندواڑہ کے رہنے والے ہیں۔ ان دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر لیا گیا ہے، تاہم "تیسرا ملزم جاوید احمد نجار ولد غلام احمد نجار ساکنہ رینن ہندواڑہ ابھی تک لاپتہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details