پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کر رہ گئے۔
پاکستان نے اڑی سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - رہائشی علاقوں کو خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے
18:06 June 07
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ کے اڑی اور حاجی پیر سیکٹرز میں پاکستانی افواج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کا بھارتی افواج نے مناسب جواب دیا۔
لوگوں نے اس دوران کہا کہ 'مورٹار شیلز کی آواز دور دور تک سنائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے'۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'گولہ باری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ البتہ بھاری گولہ باری جاری ہے۔
سرحدی لوگوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے آپسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کر کے گولہ باری کے تبادلے کے سلسلہ کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔