اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 2:19 PM IST

ETV Bharat / state

اوڑی میں پاکستانی افواج کی فائرنگ

جموں و کشمیر ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے حاجی پورہ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف وزری کی گئی۔

اوڑی میں پاکستانی فائرنگ
اوڑی میں پاکستانی فائرنگ

اطلاعات کے مطابق اوڑی کے حاجی پورہ سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج حاجی پورہ سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مارٹر شل اور گولے داغے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں کیس جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے، تاہم بھارتی فوج اس کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ ہو رہی ہے۔

سال 2019 میں 3200 بار جنگ بندی کے خلاف ورزی ہوئی ہے، جو دو برسوں کی نسبت کافی زیادہ ہے۔ سنہ 2018 میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 1610 واقعات پیش آئے تھے، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 1 ہزار تھی۔

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد تقریباً 1553 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ، اخنور، اوڑی، ٹنگڈار، کیرن اور گریز علاقوں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے یہ واقعات پیش آئے ہیں۔ان علاقوں میں رہائش پزیر افراد خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details