اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی - جموں و کشمیر

بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ابھی تک کسی بھی جان و مال کے نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

ceasefire
ceasefire

By

Published : Aug 16, 2020, 12:12 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع بارہمولہ میں سرحد پر بھارت اور پاکستان کے درمیان گولہ باری جاری ہے۔ بارہمولہ کے اوڑی علاقے کے گاوں کملکوٹ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے گولہ باری جاری ہے اور وہیں بھارتی فوج بھی پاکستانی فوج کی گولہ باری کا موثر جواب دے رہی ہے۔

جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں ہر دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ گذشتہ دنوں صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں ایک ہی گھر کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے
تاریخ میں آج کا دن

اس کے علاوہ راجوری و مینڈھر میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ گولہ باری میں ہر ہفتے کوئی اپنی جان گواتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ گولہ باری میں سب سے زیادہ متاثر مقامی لوگ ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details