شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ رام پور میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے دوران انہوں نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔
ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت فوج کی جانب سے بھی پاکستانی فائرنگ کا مناسب جواب دیا جا رہا ہے۔