اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی سیکٹر میں شدید گولہ باری

کچھ روز قبل اسی علاقہ میں ایک ہی گھر کے سات افراد گولہ باری کی زد میں آگئے تھے جو ابھی بھی ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Ceasefire violation across line of control in Uri sector
اوڑی سیکٹر میں شدید گولہ باری

By

Published : May 4, 2020, 9:11 AM IST

بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں پاکستانی افواج نے مبینہ طور پر پھر ایک مرتبہ اوڑی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلاجواز گولہ باری کی۔

گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔

پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاروں سمیت مارٹر شیلنگ بھی کی جس کا بھارتی افواج بھی جواب دے رہی تھی۔

اوڑی سیکٹر میں شدید گولہ باری
گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ہیں۔ سرحد کے قریب چرونڈا گاؤں کے سر پنچ لال حسین کھولی نے 'فون پر بتایا کہ آج صبح قریب چار بجے سے پاکستان کی طرف سے گولہ باری شروع ہوئی جس کے بعد چرونڈا گاؤں میں خوف کا ماحول بن گیا۔'
اوڑی سیکٹر میں شدید گولہ باری
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'کچھ روز قبل اسی گاؤں کے اندر ایک ہی گھر کے سات افراد گولہ باری کی زد میں آگئے تھے جو ابھی بھی ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لال حسین کھولی نے کہا کہ گولہ باری سے کئی لوگوں کے رہائشی مکان بھی تباہ ہوئے تھے۔کھولی نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ اس گولہ باری کو بند کریں تاکہ اور جانی نقصان نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details