اردو

urdu

ETV Bharat / state

CCTV footage Baramulla incident بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج - جموں و کشمیر پولیس

بدھ کے روز بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں زیر حراست دو عسکریت پسند معاون سحری کے وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مفرور ملزمون کو پکڑنے کی خاطر ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

cctv-footage-baramulla-incident-where-two-militant-associate-flee-from-police-stattion
بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

By

Published : Apr 5, 2023, 8:23 PM IST

بارہمولہ میں پولیس حراست سے دو ملزم فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بدھ کی صبح جموں کشمیر پولیس کی حراست سے دو ملزم فرار ہو گئے تھے جس کے بعد جموں کشمیر پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی جس میں یہ دو ملزم دوڑتے ہوئے نظر آرہے ہے۔
اس ضمن میں جموں کشمیر پولیس صبح سے ہی ان کو ڈھونڈنے کی کوشش میں لگی ہے اور بارہمولہ کے ساتھ ساتھ اس کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں چند فون نمبرابس کے ساتھ ساتھ عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ اگر ان ملزمان کو کہیں پر دیکھا تو جموں کشمیر پولیس کے ساتھ رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح (سحری کے وقت) پولیس حراست سے یہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے اور ایک گرینیڈ کیس کے سلسلہ میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت کنل باغ کے رہائشی معروف نذیر صالح بنگلو باغ کے رہنے والے شاہد شوکت بالا کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک پولیس آفیسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اور فرار ہونے والوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Two Accused Escaped From Police Custody پولیس حراست سے دو ملزم فرار


قابل ذکر ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ملزمین کو بارہمولہ میں گزشتہ سال ایک شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملہ میں قصوروار ٹھہرا کر پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ شراب کی دکان پر ہوئے حملہ میں دکان پر کام کرنے والے 35سالہ رنجیت سنگھ کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد شدید زخمی ہو گئے تھے۔ چاروں افراد کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details