اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور کے لٹیشاٹ تجر علاقے میں سرچ آپریشن

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے لٹیشاٹ تجر علاقے میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

By

Published : Mar 12, 2021, 10:52 PM IST

سوپور کے لٹیشاٹ تجر علاقے میں سرچ آپریشن
سوپور کے لٹیشاٹ تجر علاقے میں سرچ آپریشن

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے لٹیشاٹ تجر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ چن روز قبل سوپور کے تجر شریف میں سکیورٹی فورسز نے عسکری تنظیم البدر کے چیف کو ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کر دیا۔ کشمیر زون پولیس نے البدر چیف غنی خواجہ کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details