بہرام پورہ میں سرچ آپریشن
علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بہرام پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے بہرام پورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقے میں کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم جاری تھی۔