اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور کے آرم پورہ میں تلاشی کارروائی شروع - شمالی کشمیر

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے آرم پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

search operation
تلاشی کارائی

By

Published : Dec 21, 2020, 9:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے آرم پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے آرم پورہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔


آخری اطلاع ملنے تک تلاشی مہم کا سلسلہ جاری تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details