اردو

urdu

ETV Bharat / state

نالہ خرسی نے باغات کو نقصان پہنچایا، متعلقہ محکمہ غائب - تارزو

تارزو علاقہ میں بہنے والے نالہ خرسی کا پانی باغات میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں عوام کو شدید نقصان سے دو چار ہونا پر رہا ہے۔ تاہم محکمہ فلڈ کنٹرول عوام کو راحت پہنچانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

نالہ خرسی نے باغات کو نقصان پہنچایا
نالہ خرسی نے باغات کو نقصان پہنچایا

By

Published : Apr 27, 2021, 7:39 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے تارزو علاقے میں گزشتہ روز سے بارشوں کی وجہ سے نالہ خرسی (khursi) میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے مقامی لوگوں کے باغات کو کافی نقصان ہوا ہے۔

نالہ خرسی نے باغات کو نقصان پہنچایا
لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نالہ کے تیز پانی نے ان کے کھیتوں اور باغات کو کافی نقصان پہنچایا۔


لوگوں نے محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن پر الزام عائد کیا کہ ان سے کافی بار گزارش کی گئی تھی کہ وہ اس نالہ کی صاف صفائی کرے لیکن انہوں نے نہیں سنی۔ جس کی وجہ سے آج لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


لوگوں نے مزید بتایا کہ جب بھی باری بارش ہوتی ہے تب عوام کو نقصان ہوتا ہے کیونکہ اس نالہ میں پانی کا کافی تیز بہاؤ ہوتا ہے۔


لوگوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس نالہ کی صاف صفائی کی جائے تاکہ ان کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے محکمہ فلڈ کنٹرول اینڈ اریگیشن کے سپرانٹنڈنٹ انجینئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن پتہ چلا کی اس کا تبادلہ آج سے دس مہینے پہلے ہوا ہے اور وہاں پر بات کرنے کے لئے کوئی بھی شخص موجود نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details