شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ہردوشیواہ، زینہ گیر علاقے میں دن دہاڑے لٹیروں نے محمد سلطان ڈار ولد عبدالخالق ڈار نام کے ایک شخص کے مکان میں گھس میں نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لئے۔
متاثرین کے مطابق نقب زنی کی واردات اس وقت انجام دی گئی جب مکان میں کوئی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی کام سے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جوں ہی وہ واپس آئے تو انہوں نے متعدد کمروں کے دروازے اور تالے توڑے ہوئے پائے۔