ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو بارڈر سکیورٹی فورسز کا ایک جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا، جھارکھنڈ کے ضلع ڈمکا کا رہائشی ایک کانسٹیبل منجیت کمار (33) جو کہ بی ایس ایف کی 23ویں بٹالین میں خدمت انجام دیتا تھا۔ اوڑی میں ایل او سی کے کنارے چاند پوسٹ پر تعینات اپنی ڈیوٹی کے دورا اچانک گر گیا۔ جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے اسے قریبی آرمی اسپتال میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف جوان کی موت - بی ایس ایف جوان کی موت
اوڑی میں ایل او سی کے قریب تعینات ڈیوٹی انجام دے رہا بی ایس ایف کی 23ویں بٹالین کا ایک جوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
دل کا دورہ پڑنے سے بی ایس ایف جوان کی موت
اس دوران پولیس کے ایک سینئر افسر نے اے ٹی وی کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بی ایس ایف کا جوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایچ اوڑی میں کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ابھی انتظار ہے۔