اردو

urdu

ETV Bharat / state

Booster Dose Vaccination in Boniyar: بونیار میں کورونا ویکیسن کی تیسرا ڈرائیو شروع

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ بونیار میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو پہلا ویکسین ڈوز اور 60 سال سے زیادہ افراد کو تیسرا ڈوز (بوسٹر ڈوز) دیا جا رہے ہے۔Booster Dose for senior above 60 years

بونیار میں کورونا کا تیسرا ویکسینیشن ڈرائیو شروع
بونیار میں کورونا کا تیسرا ویکسینیشن ڈرائیو شروع

By

Published : Jan 17, 2022, 3:15 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ بونیار کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں کڑاکے کی سردی اور بھاری برف میں بھی پیدل گھر گھر جاکر لوگوں کو کورونا کا ویکسین دے رہے ہیں ۔Booster Dose Vaccination in Boniyar

بونیار میں کورونا کا تیسرا ویکسینیشن ڈرائیو شروع

جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آئے دن کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو پہلا ویکسین ڈوز اور 60 سال سے زیادہ افراد کو تیسرے ویکسین ڈوز (بوسٹر ڈوز) دیا جا رہے ہے۔Booster Dose for senior above 60 years

بونیا کے بلاک میڈیکل افسر اور ان کی ٹیم نے دور دراز اور سرحد کے پاس بس دارا کونجن نامی گاؤں جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے 16 کلومیٹر کی دوری پر ہے، اس گاؤں کی آبادی 400 ہے، وہاں بلاک میڈیکل افسر اور ان کی ٹیم نے تین گھنٹے کا پیدل سفر کر کے باری برف میں گھر گھر جا کر گاؤں کے سبھی 15 سال سے 18 سال تک کے بچوں کو پہلا ویکسین ڈوز اور 60 سال سے زیادہ افراد کو تیسرا ویکسین ڈوز (بوسٹر ڈوز)دیا۔ Booster Dose Vaccination in Boniyar

ای ٹی وی بھارت کو میڈیکل ٹیم نے بتایا کہ انہیں راستوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کئی مقامات پر پانچ فٹ برف تھی تو کسی جگہ ہمیں نالوں سے گزرنا پڑا، یہاں تک کہ پہاڑ کی ڈھلان سے نیچے اترنا اور چڑھنا بھی پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سڑکوں سے ابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر بہت پھسلن ہے۔

بونيار کے کچھ سرحدی اور دور دراز علاقے ایسے ہیں جو برف باری سے بالکل کٹ چکے ہیں اور راستوں پر ابھی تک برف ہیں۔ برف منجمند ہونے سے راستوں پر پھسلن بھی بہت زیادہ ہے جس سے پورے راستے بند ہیں۔ میڈیکل ٹیم ان خطرناک راستوں سے چل کر اپنا کام انجام دے رہے ہیں

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے گاؤں کے سرپنچ نے کہا کہ ' ان کے گاؤں میں کورونا ویکسین دی جارہی ہے 15 سے 18 سال تک کے بچوں کو بھی ویکسین لگائی گئی۔ اس اقدام کے لیے انہوں نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کا شکریہ ادا کیا۔

سید شفقت حسین نوڈل افسر بونيار نے کہا کہ یہاں تین سے پانچ فٹ تک برف ہے جس سے یہاں پہنچنا بہت مشکل تھا۔ ہم نے گھر گھر جاکر ویکسینیشن ومل مکمل کیا۔ 15 سے 18 سال تک کی عمر کے سب بچوں کو ویکسین لگائی گئی اور جو 60 برس سے زیادہ عمر کے افراد ہیں انہیں تیسرا بوسٹر ڈوز دیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں :Booster Dose Vaccination in Sumbal: سمبل بانڈی پورہ میں کورونا بوسٹر ڈوز ویکسینیشن مہم


انہوں نے مزید کہا ہمارا 15 سے 18 سال تک کا ٹوٹل ٹارگیٹ 4300 ہیں اور ہم نے 33 فیصد ویکسینیشن مکمل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details