اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: ’اور جہلم بہتا رہا‘ نامی کتاب کی رسم رونمانی - افسانوی مجموعہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ’’اور جہلم بہتا رہا‘‘ کتاب کی رسم رونمائی تقریب کے دوران محفل مشاعرہ سمیت محفل افسانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ضلع بارہمولہ میں ’اور جہلم بہتا رہا‘ نامی کتاب کی رسم رونمانی
ضلع بارہمولہ میں ’اور جہلم بہتا رہا‘ نامی کتاب کی رسم رونمانی

By

Published : Aug 28, 2021, 12:10 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 3:11 PM IST

ضلع بارہمولہ کے نامور مصنف خالق پرویز کے افسانوی مجموعہ ’’اور جہلم بہتا رہا‘‘ کی رسم رونمائی کی تقریب کے دوران وادی کے مختلف علاقوں سے آئے قلمکاروں، ادیبوں اور شعرا نے شرکت کی۔

ضلع بارہمولہ میں ’اور جہلم بہتا رہا‘ نامی کتاب کی رسم رونمانی

رائٹرس فورم بارہمولہ کی جانب سے بارہمولہ میں رسم رونمائی کی تقریب انجام دی گئی۔ اس میں مقررین نے خالق پرویز کے افسانوی مجموعہ پر اپنے تاثرات پیش کیے۔

مزید پڑھیں:اوڑی میں ایوننگ ویکسینیشن ڈرائیو کا عمل شروع

رسم رونمائی تقریب کے بعد ایک مختصر مشاعرہ اور محفل افسانہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹر رفیق مسعودی، راجہ نذر بونیاری سمیت متعدد ادیبوں، شعرا اور قلمکاروں نے شرکت کر کے خالق پرویز کے افسانوی مجوعہ کی پذیرائی کی۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details