اردو

urdu

ETV Bharat / state

Quran Tafseer in Arabic: سوپور میں قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر کا رسم اجرا

ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر محمد مظفر حسین ندوی نے قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر لکھی ہے۔ اس تفسیر کو مکمل کرنے میں انہیں پورے دس سال لگے ہیں۔ Quran Tafseer in Arabic

سوپور میں قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر کی رسم اجرا
سوپور میں قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر کی رسم اجرا

By

Published : May 16, 2022, 2:24 PM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے رہائشی اور امر سنگھ کالج کے ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر محمد مظفر حسین ندوی نے قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر لکھی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب کا اہتمام سوپور کے ایک ادارے میں کیا گیا جہاں پر پروفیسر ڈاکٹر مظفر حسین کی اس عربی تفسیر کو پیش کیا گیا اور اس حوالے سے موجود تمام علماء نے ان کی اس خدمت کی تعریف کی۔ Book Release of Quran Tafseer in Arabic

سوپور میں قرآن کریم کی عربی زبان میں تفسیر کی رسم اجرا


اس دوران علماء نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کی ہمارے معاشرے میں اہم ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے دین اسلام کو مزید مستحکم کرکے پورے عالم اسلام بالخصوص وادیٔ کشمیر میں بلند ترین مقام حاصل کرپائیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محمد مظفر حسین ندوی، پروفیسر غنی اور سجاد ندوی کے علاوہ دیگر مصنفین اور ماہرین تعلیم اور پروفیسرز موجود تھے۔ Quran Tafseer in Arabic

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے مظفر حسین ندوی نے بتایا کہ اس تفسیر کو مکمل کرنے میں انہیں پورے دس سال لگے ہیں اور آج وہ کافی خوش ہیں کہ انہوں نے عربی زبان میں تفسیر تیار کرکے لوگوں کے لیے وقف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے امید ہے کہ لوگ اس کو اچھے سے پڑھ کر اس پر عمل پیرا بھی ہوجائیں گے۔'Quran Tafseer in Arabic

ABOUT THE AUTHOR

...view details