بارہمولہ:شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم میں چھلانگ لگار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والی ایک خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے خان باغ علاقہ میں 31 دسمبر کو ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تاہم لڑکی کی لاش کو فوری طور بازیاب نہیں کیا گیا اور فوری طور پولیس سمیت ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش شروع کر دی تھی۔
آفیشلز نے بتایا کہ 27روز کی تلاش کے بعد بالآخر جمعرات کو ویراں، بارہمولہ میں خاتون کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ پولیس نے میت کو طبی و قانونی لوازمات کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ خاتون کی میت آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔