اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بونيار کے ہسپتال تیار' - BONIYAR BARAMULLA HOSPITAL

بلاک میڈیکل افسر بونيار پرویز مسعودی نے کہا اس سے قبل بھی ہم نے کورونا وبا کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا جس کی بدولت اس مرض کو قابو کیا گیا تھا تاہم دوسری لہر کافی شدید ہے اس لئے لوگوں کا تعاون لازمی ہے۔

'کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بونيار کے ہسپتال تیار'
'کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بونيار کے ہسپتال تیار'

By

Published : Apr 25, 2021, 11:17 AM IST

کووڈ کی دوسری لہر جاری ہے لیکن تحصیل بونيار بارہمولہ کے ہسپتال اس سے لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ان باتوں کا اظہار بلاک میڈیکل افسر بونيار پرویز مسعودی نے کیا۔

'کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے بونيار کے ہسپتال تیار'
بلاک میڈیکل افسر بونيار پرویز مسعودی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا تحصیل بونيار میں اس وقت 28 افراد مثبت ہیں۔ انہوں نے کہا علاقہ میں ایک کووڈ ہسپتال ہے جس میں 25 بیڈ موجود ہے۔انہوں نے تحصیل بونيار کی عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا اس سے قبل بھی ہم نے کورونا وبا کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا جس کی بدولت اس مرض کو قابو کیا گیا تھا تاہم دوسری لہر کافی شدید ہے اس لئے لوگوں کا تعاون لازمی ہے۔

بلاک میڈیکل افسر بونیار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ اس مہلک وبا سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details