اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2023, 5:00 PM IST

ETV Bharat / state

Block Divas in Baramulla بارہمولہ میں بلاک دیوس منعقد کیا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔ اس موقعے پر حکام کو زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بارہمولہ میں بلاک دیوس منعقد کیا گیا
بارہمولہ میں بلاک دیوس منعقد کیا گیا

بارہمولہ میں بلاک دیوس منعقد کیا گیا

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد چھوٹی پورہ اچھبل میں آج ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر (بارہمولہ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہی اور ان کے ہمراہ ضلع انتظامیہ کے دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں، مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ بارہمولہ مسلسل بارہمولہ اور اس کے مختلف علاقوں میں مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام کرتی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس گرام سبھا پروگرام سے لوگوں کے کافی مسئلے و مسائل حل ہوتے ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ضلع بارہمولہ کے ہر ایک گاؤں دیہات میں جاتے ہے اور اس قسم کے پروگرام منعقد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Govt Employees Sacked کشمیر میں مزید تین سرکاری ملازمین برطرف

اس موقعے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ آج ڈی سی بارہمولہ نے ہمارے حلقہ میں اس پروگرام کو منعقد کر کے لوگوں کے مئلے و مسائل سنے اور ان کو دور کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں کافی کام کۓ ہے اور مستقبل میں بھی ہم سرکار کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر کے ان کے سارے مسئلے حل کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details