اردو

urdu

ETV Bharat / state

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ریچھ پکڑ لیا گیا

شمالی ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں گزشتہ ایک ہفتے سے موجود ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف نے پکڑ لیا۔

By

Published : Jan 11, 2021, 7:26 AM IST

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ریچھ پکڑ لیا گیا
شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ریچھ پکڑ لیا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ گاوں میں پچھلے چند دنوں سے علاقے میں خوف برپا کرنے والے ایک جنگلی ریچ کو پکڑنے میں محکمہ وائلڈ لائف نے کامیابی حاصل کی۔

شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں ریچھ پکڑ لیا گیا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ دنوں ریچ کے حملے سے دو مقامی افراد زخمی ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔ اکثر لوگ صبح وشام کو گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرتے تھے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ دوبارہ بند

چنانچہ مقامی لوگوں نے ریچھ کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف ٹنگمرگ کو دی جنہوں نے گاؤں میں پنجرہ نصب کیا جس میں ریچھ پھنس گیا۔ جو نہی اتوار کی صبح لوگوں نے ریچھ کو پنجرے میں بند پایا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا۔

محکمہ نے جنگل کے نزدیک آباد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح اور شام گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں، کیونکہ بھاری برفباری کے بعد جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں نزدیکی بستیوں کا رخ کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details