سوپور:تین ریاستوں میں بی جے پی کی شاندار جیت پر جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا کارکنوں نے جشن منایا۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بی جے پی کے سوپور یونٹ کے کانسٹیونسی انچارج ریاض احمد نے دعویٰ کیا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں بھی بی جے پی مرکز میں سرکار بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ریاض احمد نے کہا کہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں شاندار جیت کے بعد ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی کارکنوں نے جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے تین ریاستوں میں جیت حاصل کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے اور جس طرح سے ان تین ریاستوں میں بی جے پی نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی الیکشن میں بھی کامیاب ہو کر مرکز میں پھر سے سرکار بنانے میں کامیاب ہوئے جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی سرکار نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر کام کیا۔