اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Foundation Day Held At J&K: بی جے پی کارکنان نے وادی کشمیر میں ہوم تاسیس منایا - بی جے پی کارکنان

ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سمیت بارہمولہ میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے۔

BJP Foundation Day Held At J&K: بی جے پی کارکنان نے وادی کشمیر میں ہوم تاسیس منایا
BJP Foundation Day Held At J&K: بی جے پی کارکنان نے وادی کشمیر میں ہوم تاسیس منایا

By

Published : Apr 6, 2022, 8:42 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سنگرامہ میں آج بی جے پی کا فاؤنڈیشن ڈے منعقد کیا گیا، جس میں سوپور سنگرامہ بلاک اور اس کے مختلف علاقوں کے بی ڈی سے، پنچ و سر پنچ سمیت پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ اس دوران بی ڈی سی چیئرپرسن کریری غلام محی الدین سوفی نے بتایا کہ آج ہم نے بی جے پی کا فاؤنڈیشن ڈے منایا اور آج ہم کافی زیادہ خوش ہیں کیونکہ جب سے ہم نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے تب سے ہمارے علاقے میں ترقی کا کام ہو رہا ہے۔

BJP Foundation Day Held At J&K: بی جے پی کارکنان نے وادی کشمیر میں ہوم تاسیس منایا

انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں اس وقت کے حکمرانوں نے دھوکا کیا ہے اور گزشتہ پچیس سالوں سے کوئی بھی کام نہیں ہوا ہے، لیکن پی جے پی نے یہاں کام کرنا شروع کیا، تب سے ہم اس علاقے کے سبھی بڑے چھوٹے کام کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب دن بہ دن عام لوگوں کو بی جے پی پارٹی پر بھروسا بڑھتا جا رہا ہے اور ہم بھی کافی کوشش کر رہیں ہیں کہ لوگوں کے مشکلات دور ہوں۔

اونتی پورہ میں بی جے پی نے منایا یوم تاسیس BJP celebrates foundation day in Awantipora

BJP Foundation Day Held At J&K: بی جے پی کارکنان نے وادی کشمیر میں ہوم تاسیس منایا

بی جے پی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی لیڈران کے ساتھ ساتھ ورکرز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی لیڈران الطاف ٹھاکر، محمد شفیع وانی، سردار پنچھی و دیگر رہنماؤں نے پارٹی کی بہتر کارکردگی اور عوامی اہمیت کی حامل مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تاسیس پر منوج تیواری نے پارٹی پرچم لہرایا

بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ آج ملکی سطح پر ہم یہ دن بڑے فخر کے ساتھ منا رہے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے ورکرز ہیں اور آج کے دن ہم نے بی جے پی کے ذریعے لاگو کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں ورکرز کو جانکاری بھی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details