اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، ایک زخمی - biker dies in road accident

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع وٹلب علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

biker dies in road accident in sopore
سڑک حادثے میں نوجوان کی موت، ایک زخمی

By

Published : May 8, 2021, 11:24 AM IST

ذرائع کے مطابق سوپور وٹلب کے علاقے میں موٹر سائیکل حادثے میں دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں سے دونوں کو علاج معالجے کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور منتقل کردیا گیا۔

سوپور پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ایک شخص اپنے زخموں کی تاب نہ لاسکا اور اس کی موت ہوگئی۔

پولیس نے مرنے والے نوجوان کی شناخت شفقت احمد ولد شرافت علی کی طور پر ہوئی ہے جو وارپورہ سوپور کا رہنے والا ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت امیر علی ولد علی محمد کے طور پر ہوئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details