شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو - چتکاک کے گاؤں کے لوگوں نے حکومت اور محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے گاؤں میں سڑک کافی خستہ حال ہے۔
اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے سرکار اور محکمہ آر اینڈ بی پر الزام لگایا کہ پچھلے تیس سال پہلے اس سڑک پر میگڈم ڈالا گیا تھا اور سڑک کی مرمت کی گئی تھی اور تب سے لے کر آج تک اس سڑک پر دوبارہ سے کام شروع نہیں کیا گیا۔
سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اگر معمولی سی بارش ہوتی ہے تو سڑک پر چلنا مشکل ہوتا ہے۔