ان کا کہنا تھا کہ کافی وقت سے ڈپارٹمنٹ ان کی تنخواہ واگزار نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کئی بار ہم نے متعلقہ محکمہ سے درخواست کی کہ ہمیں ہماری تنخواہ واگزار کرائی جائیں لیکن اب تک ہماری کسی نے نہیں سنی'۔
یومیہ مزدوروں کا تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ شگفتہ نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہمیں گھروں میں بھی کافی مشکلات درپیش آرہی ہے، ہمارے گھر کا گزارا ہماری تنخواہ سے ہوتا تھا لیکن 6 مہینے سے ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی ہے ایسے میں گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے'۔
ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ ہم سے محکمہ ہر کام برابر لیتا ہے جب بات تنخواہ کی آتی ہے تب ہماری کوئی نہیں سنتا'۔
انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ جلد از جلد ان کی تنخواہ واگزار کرا ئیں جس سے ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہو۔