شمالی کشمیر North Kashmir کے کریری، بارہمولہ میں مبینہ طور پر سسرال والوں کی مار پیٹ سے شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون اتوار کی شام سری نگر کے صورہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئی۔ Baramulla Woman injured in domestic violence case, succumbs at SKIMS Soura فوت ہونے والی 28 سالہ خاتون گزشتہ منگل سے سرینگر کے سکمز صورہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بارہمولہ پولیس نے اس ضمن میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی۔
فوت ہوئی خاتون کے میکے والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے سسرال والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا: ’’عید کے روز شوہر سمیت سسرال کے دیگر افراد خانہ نے اسکے ساتھ مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں، بعد ازاں اسے صورہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی روز تک آئی سی یو میں موت و حیات کی کشمکش کے بعد بالآخر وہ اتوار کی شام زندگی کی جنگ ہار گئی۔‘‘ Injured Woman succumbs to injuries, SIT formed to probeخاتون کی میت کو میکے لے جایا گیا جہاں دیر رات تک لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’دو بچوں کی ماں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔‘‘