اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں پانی کی قلت: محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا احتجاج - عوام کو کافی مشکلات

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں خواتین نے پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

سوپور میں پانی کی قلت: محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا احتجاج
سوپور میں پانی کی قلت: محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا احتجاج

By

Published : Apr 27, 2021, 6:32 PM IST

قصبہ سوپور اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی پر انکے علاقے کو نظر انداز کرنے اور انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں پانی سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔

احتجاج کر رہی خواتین نے بتایا کہ انکے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس کے سبب ماہ مبارک میں بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور میں پانی کی قلت: محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا احتجاج

خواتین نے محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جس سے ٹریفک کی نقل و حمل بھی کچھ دیر تک متاثر ہوئی۔

احتجاج کر رہی خواتین نے مزید بتایا کہ انہوں نے محکمہ جل شکتی سے پینے کا صاف پانی فراہم کیے جانے سے متعلق کئی بار گزارشات کیں ’’لیکن انہوں نے کبھی بھی ہماری جائز مانگوں پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details