اردو

urdu

ETV Bharat / state

Uri Residents Demand action Against Naib Tehsildar: اوڑی میں محکمۂ مال کے افسران کے خلاف لوگوں میں ناراضگی - ضلع بارہمولہ

اوڑی کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ مال کے افسران Uri Residents Aghast over Revenue Officials خصوصاً نائب تحصیلدار نہ صرف سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔

Uri Residets Demand action Against Naib Tehsildar: اوڑی میں محکمہ مال کے افسران کے خلاف لوگوں میں ناراضگی
Uri Residets Demand action Against Naib Tehsildar: اوڑی میں محکمہ مال کے افسران کے خلاف لوگوں میں ناراضگی

By

Published : Mar 23, 2022, 2:26 PM IST

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی میں لوگوں نے نائب تحصیلدار سمیت ریونیو کے دیگر افسران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے Uri Residents Demand action Against Naib Tehsildar ان کے خلاف کارروائی اور انہیں تبدیل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ اوڑی کے باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار ان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

اوڑی میں محکمہ مال کے افسران کے خلاف لوگوں میں ناراضگی

انہوں نے مزید کہا: ’’جو بھی ان کے پاس کسی بھی کام کے لیے جاتا ہے وہ نہ صرف کام کرنے سے انکار کرتا ہے بلکہ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتا ہے۔‘‘ جاوید احمد نامی ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’اپنے بچوں کے لئے پہاڑی سپیکنگ سرٹیفکیٹ کے لیے میں گزشتہ چار ماہ سے تحصیل آفس کے چکر کاٹ رہا ہوں۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ افسران خصوصا نائب تحصیلدار نہ صرف سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کرتے ہیں بلکہ لوگوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ مقامی باشندوں نے حکام سے محکمۂ مال کے افسران خصوصا نائب تحصیلدار اوڑی کے خلاف کارروائی یا انہیں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details