بارہمولہ پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح انہیں چالہ ڈیم، بونیار میں لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، وہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔