اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ : سڑک حادثے میں دو خواتین ہلاک - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ م

رفیع آباد کے لیسر علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار تویرا گاڑی نے رہ چلتی دو مقامی خاتون کو ٹکر مار دی۔

accident
accident

By

Published : Sep 22, 2020, 7:06 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک سڑک حادثہ میں دو مقامی خاتون کی موت واقع ہوئی ہے۔

رفیع آباد کے لیسر علاقے میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار تویرا گاڑی نے رہ چلتی دو مقامی خاتون کو ٹکر ماری، جس دوران موقع پر ہی ان دونوں کی موت واقع ہو گئی۔

سڑک حادثے میں دو خاتوں ہلاک

مہلوکین کی شناخت سلیمہ ساکینہ ہدیپورہ اور فاتیمہ ساکینہ ہدیپورہ کے بطور ہوی ہے۔ اس زمن میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر میں آئے دن سڑک حادثوں میں لوگوں کی موت کی خبریں سامنے آتی ہیں، انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ حادثات کو کم کیا جائے، لیکن یہ کوشش کبھی حقیقت میں نہیں بدلی۔

کئی بار لوگ ڈرائیورس کی جانب سے ریش ڈرائیونگ کے سلسلے میں محکمہ کو آگاہ کرتے ہیں لیکن لوگوں کی پریشانیوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بی جے پی خاتون رہنما کے گھر پر این ائی اے کا چھاپہ

سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے ہر سال درجنوں افراد ہلاک ہوتے ہیں، خطے میں سڑکوں کی خستہ حالت کے سلسلے میں لوگ اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details