اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی: بونیار سڑک حادثے میں دو افراد زخمی - جی ایم سی بارہمولہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اوڑی: بونیار سڑک حادثے میں دو افراد زخمی
اوڑی: بونیار سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

By

Published : Oct 20, 2021, 7:27 PM IST

ضلع بارہمولہ میں بدھ کو ایک نجی گاڑی اوڑی کے پہلی پورہ، بونیار علاقے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں کار میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت اعجاز احمد شیخ اور محمد آصف کے طور پر کی گئی ہے-

مقامی باشندوں نے دونوں افراد کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز پی ایچ سی شیری پہنچایا۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: بونیار میں این ایچ پی سی ڈیم سے نامعلوم مرد کی لاش برآمد

پی ایچ سی شیری کے بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی ہوئے محمد آصف کے سر پر چوٹیں آئی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details