محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے کئی مہینے قبل ضلع بارہمولہ کے سوپور بس اسٹینڈ کی تعمیر و مرمت اور میگڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا۔ جس کے لیے ٹرانسپورٹرز کو چند دنوں کے لیے بس اسٹینڈ خالی کرنے کو کہا گیا۔
ڈرائیوروں کے مطابق محکمہ آر اینڈ بی نے بس اسٹینڈ میں معمولی کام انجام دینے کے بعد اسے اچانک ادھورا چھوڑ دیا۔ جس کے سبب ہزاروں افراد کو روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نارتھ کشمیر ٹرانسپورٹ کارڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’محکمہ آر اینڈ بی نے ایک ماہ قبل کام شروع کیا تھا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک روک دیا گیا۔ جس کے سبب نہ صرف ٹرانسپورٹرس بلکہ مسافرین اور مقامی دکانداروں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘