اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی - ڈرائیوروں سے چالان وصول

اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ دفتر بارہمولہ کی جانب سے قصبہ سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم شروع۔

سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی
سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

By

Published : Feb 5, 2021, 6:35 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹریفک نے متعدد ڈرائیورز سے چالان وصول کیا۔

سوپور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹریفک محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جمعہ کو محکمہ ٹریفک کی خصوصی ڈرائیو کے نتیجے میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے، یا بغیر سیٹ بیلٹ یا بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اور متعدد ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

انہوں نے ڈرائیو کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی سے عوام ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مستقبل میں بھی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details