اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: سوپور میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ

ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں اس سے پہلے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی تھی لیکن علاقے میں کووڈ کیسز میں اضافے کی وجہ سے ایک بار لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

lockdown
lockdown

By

Published : Jun 27, 2020, 12:13 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون میں رعایت دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کل سوپور قصبہ میں 25 مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور اس میں زیادہ تعداد دوکان دار و کاروبار سے جڑے لوگوں کی ہے۔

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے علاقے میں مکمل لاک ڈاون کا اعلان کر دیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سوپور پولیس کے ایس ایس پی جاوید اقبال نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قصبہ کے اندر کسی کو آنے کی اجازت نہ دے دی جائے اور قصبہ کو پوری طرح سے سینی ٹائز کیا جائے۔

وہیں سوپور سے آج ایک 71 سالہ خاتون کی کورونا وائرس سے موت کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے بعد سوپور ایک بار پھر کورونا وائرس کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار 762 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 4 ہزار 80 افراد اب تک اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details