شمالی کشمیر North Kashmir کے سرحدی قصبہ اوڑی کے چرنڈا اور بٹگرا سمیت کئی دور دراز علاقوں میں سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات Snow Not Cleared From Roads In Uri کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے علاوہ لوگوں کو بجلی کی بحرانی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے باعث گاڑیوں کا سڑکوں پر سے گزرنا نا ممکن ہے، ایسی صورتحال میں لوگوں کو راشن وغیرہ حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر Snow Not Cleared From Roads, People suffer طے کرنا پڑتا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہیں راشن وغیرہ حاصل کرنے کے لیے برف سے ڈھکی اور پھسلن بھری سڑکوں، ڈھلانوں سے گزر کر قریب 12 کلومٹر کا سفر طے کرکے اوڑ پہنچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس طرح کا مشکل سفر طے کرنے پر اس لئے مجبور ہیں کہ انتظامیہ نے سڑکوں پر سے پانچ روز بعد بھی برف نہیں ہٹائی۔