ضلع بارہمولہ کے حاجی پیر نالہ، اوڑی میں ایک نیم بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے حاجی پیر نالہ کے قریب ایک لاش برآمد ہونے کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’’لاش کو نیم بوسیدہ حالت میں برآمد کیا گیا۔ اس لیے فوری طور پر اس کیشناخت نہیں ہو سکی۔‘‘