اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریز: ریلائنس جیو ٹاور کے لئے جگہ کا تعین - reliance jio

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ گریز کنزلون میں ریلائنس جیو کی جانب سے ایک ٹاور کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا۔

گریز: ریلائنس جیو ٹاور کے لئے جگہ کا تعین
گریز: ریلائنس جیو ٹاور کے لئے جگہ کا تعین

By

Published : May 22, 2021, 12:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ گریز کنزلون اور بگتور بلاک میں ریلائنس جیو کی جانب سے ایک ٹاور کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین مختار احمد نے جیو سروسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گریز: ریلائنس جیو ٹاور کے لئے جگہ کا تعین

انہوں نے اس حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ بالآخر جیو سروسز اس علاقے میں بھی شروع کی جارہی ہیں۔

ان کے مطابق کنزلون بگتور بلاک کے لئے گزشتہ روز جیو سروسز کمپنی کی جانب سے ایک موبائل ٹاور لگانے کے لئے کام شروع کیا گیا۔ جس کے سبب پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ گریز کا یہ علاقہ کمیونیکیشن کے حوالے سے کٹا رہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقہ گریز میں موبائل نیٹ ورک کے حوالے سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بی ڈی سی کنزلون بگتور بلاک مختار احمد نے کہا کہ یہ بہت اہم ہیں کہ ان دنوں کورونا وائرس کے دوران تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلباء آن لائن کلاسز لے رہے ہیں۔

ان کے علاقے میں جیو سروسز کے نہ ہونے سے طلبا آن لائن نہیں پڑسکتے نتیجتاً انہیں تعلیم سے محروم ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر لوگوں کو بھی یہاں جیو نیٹ ورک کے نہ ہونے سے یہاں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاہم اب جبکہ اس سلسلے میں پہل شروع ہوئی ہے وہ اس بات سے کافی خوش ہیں اور اس کے لئے جیو کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details