’’حکومت جموں و کشمیر بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے، یہاں (سوپور) کے صنعتی یونٹس کو مستحکم و مضبوط بنانے کے لیے ایک ہزار کنال زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امداد بھی فراہم کی جائے گی۔‘‘ ان باتوں کا اظہار پرنسپل سکریٹری برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس رنجن پرکاش ٹھاکر نے سوپور دورے کے دوران کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو اتل شرما اور پرنسپل سیکریٹری رنجن پرکاش ٹھاکر نے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں قائم انڈسٹریل زون کا دورہ کرکے مختلف صنعت کاروں اور تاجرین سے ملاقات کرکے مختلف امور پر بات کی۔
رنجن پرکاش ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر خصوصاً سوپور میں شعبہ انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔