ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے صدر پولیس سٹیشن میں سٹیشن ہاوس آفیسر کی زیر صدارت میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں پولیس کے جوانوں سے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے حلف دلایا گیا۔ جوانوں کو بتایا گیا کہ انہیں کس طرح اس کے ساتھ لڑنا ہے اور ملک کو دہشتگردی سے بچانا ہے۔
ذرائع کے مطابق 'انسداد دہشت گردی کے قومی دن' کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس صدر کے سٹیشن ہاوس میں پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز نے جوش و جذبے کے ساتھ 'دہشت گردی' سے لڑنے کا حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی
خبروں کے مطابق انہوں نے کہا، 'ہمارا مقصد صرف ایک عسکریت پسند کو مارنا نہیں ہے بلکہ عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنا ہے اور ساتھ ہی کشمیری عوام کے لیے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔'