اردو

urdu

ETV Bharat / state

Burglaries in Pattan Baramulla: پٹن میں چار نقب زن گرفتار، مسروقہ مال برآمد

جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں ہوئی نقب زنی کے دو الگ الگ واقعات میں ملوث نقب زنوں کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Baramulla Police Solves Burglary Cases

By

Published : Aug 23, 2022, 2:09 PM IST

Burglaries in Pattan Baramulla: پٹن میں 4نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد
Burglaries in Pattan Baramulla: پٹن میں 4نقب زن گرفتار، مال مسروقہ برآمد

بارہمولہ: ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پٹن میں چوری کی ایک واردات سے متعلق ایف آئی آر، 240/22 زیر دفعہ 457، 380 آئی پی سی کے تحت درج کرنے کے بعد فوری طور تحقیقات شروع کی گئی۔ نقب زنی کا یہ واقعہ بٹ کالونی، میرگنڈ، پٹن میں پیش آیا جہاں نقب زن رہائشی مکان سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ Burglary Cases Solved in Baramulla

بارہمولہ پولیس نے تفتیش کے دوران تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا جن میں اعجاز احمد ملہ، سید عبید شاہ ولد سید مصطفی شاہ اور ظفر حسین وانی ولد نثار احمد وانی ساکنان یکھ من پورہ، پٹن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے تانبے کے برتن، جوتے، سونے کی انگوٹھی اور نقدی برآمد ہوئی۔

بارہمولہ پولیس نے مزید بتایاکہ صدربل، پلہالن میں ایک گھر میں چوری کی واردات پیش آئی اوراس سلسلے میں پولیس تھانہ پٹن میں ایف آئی آر زیر نمبر233/22زیردفعات457،380کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس چوکی پلہالن کے انچارج نے تحقیقات کے بعد نقب زنی میں ملوث2افراد عمر احمد کھانڈے ولد غلام محمد کھانڈے ساکنہ کھانڈے محلہ پٹن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد ملزم نے تانبے کے برتنوں اور پانی کے پمپوں کی بازیابی کے لیے معلومات فراہم کی اور اسکے انکشاف پر چرائے گئے تانبے وغیرہ برآمد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:Robbery in Zainagir Baramulla: نقب زنوں نے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اڑا لیے

دریں اثنا، دونوں علاقوں کے لوگوں نے پولیس کی بر وقت کارروائیوں کی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details