بارہمولہ میں نارکو ٹیرر کے خلاف کریک ڈاؤن بارہمولہ:بارہمولہ پولیس نے امسال لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اوڑی سے لے کر بارہمولہ کے دیگر حصوں میں مختلف مقامات پر منشایات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 318 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس دوران بھاری مقدار میں منشیات کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بارہمولہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، امود اشوک ناگپورے نے کہا کہ شمالی کشمیر کا بارہمولہ ضلع ایک سرحدی ضلع ہے اور سرحد پار سے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا جلینچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بارہمولہ پولیس نے 187 ایف آئی آر درج کیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے تقریباً 284 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور دیگر 34 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ مجموعی طور پر پولیس نے 318 افراد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات کے کلچر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی اور پولیس کی یہی کوشش ہوگی کہ ضلع کو کو منشیات سے پاک بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی جائیدادیں، جن میں ایک گھر اور ایک گاڑی شامل ہےکو اٹیچ کیا ہے۔ایس ایس پی بارہمولہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے ٹیمیں تعینات کی ہیں جو خطے میں سرگرم ڈرگ مافیا کے بارے میں اہم انٹیلی جنس انپٹس حاصل کرے گی اور بعد میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی۔
مزید پڑھیں:SSP Baramulla Press Conference پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے، ایس ایس پی
انہوں نے کہا کہ خطے میں منشیات سے متعلق بڑھتے ہوئے جرائم سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے اور اس کے لیے عوام کے سپورٹ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری پولیس کو منشیات فروش کے بارے میں معلومات دے سکتا ہے اور اس کے لیے پولیس ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔