اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ پولیس نے ضبط شدہ ممنوعہ مواد و منشیات کو تباہ کردیا - منشیات کے خلاف جنگ

Drugs Destroyed in Baramulla ضلع سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی بارہمولہ نے آج ایس ایس پی امود ناگپورے کی سربراہی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 52 کے تحت ضبط شدہ ممنوعہ مواد اور منشیات کی بھاری مقدار کو تباہ کیا۔

Baramulla Police destroyed Drugs worth Crores
بارہمولہ پولیس نے ضبط شدہ ممنوعہ مواد و منشیات کو تباہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 6:08 PM IST

بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے ایس ایس پی کی سربراہی میں مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاسی پورہ پلوامہ میں کروڑوں روپیے مالیت کی ضبط شدہ ممنوعہ مواد اور منشیات کی بھاری مقدار کو تباہ کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی بارہمولہ نے آج ایس ایس پی امود ناگپورے کی سربراہی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 52 کے تحت ضبط شدہ ممنوعہ مواد اور منشیات کی بھاری مقدار کو تباہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ اوڑی، بونیار، پٹن، کریری، کنزر اور ٹنگمرگ پولیس اسٹیشنوں میں درج 27 کیسوں میں ضبط شدہ ممنوعہ اشیا کو تباہ کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'ضبط شدہ اشیا میں 6.303 کلو ہیرائن،63.413 کلو پوست کا بھوسا،207 گرام گانجا، 652 گرام بھنگ، 600 گرام بھنگ پاؤڈر، 3.950 کلو بھنگ بوسہ، 953 گرام چرس،1.120 کلو چرس پاؤڈر اور 127 گرام فکی شامل ہے'۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی ڈی ایس پی ڈی اے آر ڈی پی ایل بارہمولہ، ڈی ایس پی اے این ٹی ایف کشمیر، ڈی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی پلوامہ، ایگیزکیٹو مجسٹریٹ کنزر وغیرہ کی سربراہی والی ایک کمیٹی کی موجودگی میں کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم لاسی پورہ پلوامہ میں انجام دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details