اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: اسلحہ سمیت عسکریت پسندوں کے دو معاونین گرفتار - عسکری کارروائیوں کو انجام

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بونیار علاقے سے جموں و کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ: اسلحہ سمیت عسکریت پسندوں کے دو اعانت کار گرفتار
بارہمولہ: اسلحہ سمیت عسکریت پسندوں کے دو اعانت کار گرفتار

By

Published : Apr 26, 2021, 6:18 PM IST

بارہمولہ پولیس نے پیر کو ضلع کے بونیار علاقے سے عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو معاونین کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے دو چینی گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں افراد پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب تھے اور انہوں نے مختلف عسکری کارروائیوں کو انجام دیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت لیاقت احمد ککرو ولد شوکت احمد ساکن نامبلہ اوری اور اختر احمد میر ولد حفیظ اللہ میر ساکن برنیٹ بونیار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details