اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس پاؤڈر برآمد - بارہمولہ منشیات فروشی

بارہمولہ پولیس نے پٹن علاقے میں قائم کیے گئے ایک ناکہ چیکنگ پر موٹر سائیکل سوار کی تحویل سے چرس پاؤڈر ضبط کرکے بائک پر سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 3:15 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) :معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بر آمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس چوکی پلہالن کی ایک پارٹی نے گھاٹ، پلہالن علاقے میں ناکے پر موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK01R-8327 پر سوار دو افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی۔

بارہمولہ پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل سوار اور اسکے دوسرے ساتھی کی تحویل سے 1.320 کلو گرام چرس پاؤڈر بر آمد کیا گیا اور دونوں افراد کو موقع پر ہی حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن پٹن منتقل کر دیا گیا۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے دونوں منشیات فروشوں کی شناخت علی محمد پنڈت ولد محمد اسماعیل ساکنہ تریکولبل، پٹن اور محمد رفیق آہنگر ولد غلام محمد ساکنہ حول، سرینگر کے طور پر کی ہے۔ اس مناسبت سے پولیس اسٹیشن پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بارہمولہ: منشیات اور ذہنی تناؤ کے عنوان پر سمینار منعقد

جموں کشمیر پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس اس طرح کی نقل و حرکت یا منشیات فروشی کے علاوہ کسی بھی جرم یا ملک و معاشرہ مخالف سرگرمی کی انہیں خبر پہنچتی ہے تو سہ بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس پوسٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کو پوری طرح سے ختم کرنے میں وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details