اردو

urdu

ETV Bharat / state

Three Drug Peddlers Arrested بارہمولہ میں منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد گرفتار - پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار

بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تین افراد کو کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کر دیا ہے۔ قبل ازیں جمعرات کی صبح ایک اور منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ Baramulla Police Arrested Three Drug Peddlers

a
a

By

Published : May 18, 2023, 6:58 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر):شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جموں کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان تین منشیات فروشوں کو بارہمولہ میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب پولیس کو یہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ یہ سبھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور نوجوانوں کو منشیات فروخت کر رہے ہیں۔ پولیس حراست میں لیے گئے تینوں منشیات فروشوں کی شناخت توصیف احمد پرے، غلام محمد لون اور شہباز احمد ملک کے طور پر کی ہے، تینوں افراد ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

بارہمولہ پولیس نے سبھی افراد کے خلاف کیس درج کر کے انہیں کوٹ بلوال جیل، جموں منتقل کر دیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں افراد اس سے پہلے بھی غلط کاموں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں Anti national activities میں بھی ملوث تھے۔ ادھر، جمعرات کی صبح بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے تقریباً 16گرام براؤن شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ قبل ازیں رواں برس اب تک جموں و کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ بارہمولہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے آس پڑوس میں منشیات سے متعلق یا کسی بھی قسم کی سماجی یا ملک مخالف سرگرمی کی معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سماج و ملک دشمن عناصر خاص کر منشیات فروشی کا قلع قمع کرنا عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:Photo Journalist Arrested بارہمولہ میں فوٹو جرنلسٹ منشیات کے ساتھ گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details