اردو

urdu

ETV Bharat / state

Baramulla Drug Peddling: بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی تحویل سے چرس، خشخاش اور براؤن شوگر ضبط - بارہمولہ پولیس منشیات کارروائی

بارہمولہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیں انجام دیتے ہوئے چھ منشیات فروشوں گرفتار کر لیا اور ان کی تحویل سے چرس، خشخاش اور براؤن شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ا
ا

By

Published : Apr 17, 2023, 7:12 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں پانچ مختلف مقامات سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ بارہمولہ پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ضلع کے چندوسہ، فیروزپورہ ٹنگمرگ، درہامہ، واگورہ، ہردوابورہ ٹنگمرگ اور جانباز پورہ میں کی گئی کارروائیوںکے دوران 6منشیات فروشوں کوگرفتار کیا کر لیا اور ان کی تحویل سے تقریباً190گرام چرس، 4کلو گرام خشخاش، ایک کلوگرام براؤن شوگر جیسا مادہ بر آمد کیا۔

بارہمولہ پو لیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ چندوسہ، پولیس تھانہ کریری، پولیس تھانہ ٹنگمرگ، پولیس تھانہ بارہمولہ نے الگ الگ مقامات پر کارروائی روبہ عمل لائی اور ان کارروائیوں کے دوران جن 6 منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اُن میں عامر حسین ڈار ساکنہ واگورہ کریری، پرویز احمد لون ساکنہ فیروزپورہ ٹنگمرگ، عبد الحمید نجار ساکنہ گوشہ بگ پٹن، منظور احمد حجام ساکنہ تارہامہ کنزر، ریاض احمد خان و طارق احمد خان ساکنان جانبازپورہ، بارہمولہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Drug Peddler Arrested in Uri: اوڑی میں منشیات اور نقدی سمیت منشیات فروش گرفتار

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس تھانہ کریری، پولیس تھانہ ٹنگمرگ، پولیس تھانہ بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ادھر، عوام الناس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم پر بارہمولہ پولیس کی سراہنا کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details