بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے کنزر، تنگمرگ میں معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن کنزر کی ناکہ پارٹی نے ایک شخص کو مشتبہ حالت میں دیکھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، تاہم پولیس پارٹی نے اسے روک کر اس کی تلاشی لی۔ بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی اس کے قبضے سے تقریباً 500گرام براؤن شوگر اور نقدی6000 ہزار روپئے بر آمد ہوئے۔ Baramulla Police Arrested Drug Peddler Recovered 500 Grams of Heroine
پولیس نے اس کی شناخت فاروق احمد میر ولد غلام محی الدین میر ساکنہ زسپورہ، ٹنگمرگ کے طو ر پر کی ہے۔ تھانہ پولیس کنزر، بارمولہ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔Drug Peddler Arrested in Tangmarg